دوران پرواز مسافروں کی توتکار لڑائی اور ہاتھا پائی تک پہنچ گئی

کلکتہ (پی این آئی) تھائی لینڈ کے دو بینکاک سے بھارت کے شہر کلکتہ جانے والی تھائی لینڈ کی ایک ائرلائن کی پرواز میں بھارتی مسافروں کے درمیان ہونے والی توتکار لڑائی اور پھر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں میں لڑائی کا واقعہ 28 دسمبر کو پیش آیا، جنہیں ائر ہوسٹس لڑائی سے روکتی رہیں۔ فضا میں اڑتے ہوئے جہاز میں بھارتی مسافروں نے ایک دوسرے کی پٹائی میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ پرواز میں بھارتیوں کی لڑائی سے دیگر مسافروں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

یہ بات اہم ہے کہ دورانِ پرواز بھارتی مسافروں میں ہاتھا پائی کی مذکورہ فوٹیج وائرل ہو گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں