پاکستان سے بحران کا خاتمہ، عمران خان نے تین تجاویز پیش کر دیں

لاہور (پی این آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ اپنا کام کرے، فوج کی منظم فورس کو مافیاز کے خلاف استعمال کیا جائے، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے اس کے سوا کوئی اور طریقہ نہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے نئی تجاویز دے دی ہیں۔ میڈیا انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ فوج تگڑا ادارہ ہے، اس کی ضرورت تو پڑنی ہے، اگر آئی ایس آئی کو ہائی لیول کرپشن، منی لانڈرنگ، قبضہ گروپس اور اسمگلنگ کے خلاف استعمال کیا جائے تو ہم ایک اچھی گورننس دے سکتے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کیا وہ نا انصافی کو اس لیے قبول کرلیں کہ اسٹیبلشمنٹ ناراض ہوجائے گی، اگر ملک میں انصاف قائم نہیں ہوا تو ملک ختم ہوجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close