پی ٹی آئی نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا، شیڈول جاری

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے ملک کے مختلف حصوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا جن کی قیادت مقامی رہنماء کرینگے،25 دسمبر کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں تحریک انصاف ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی نے ملک کے مختلف حصوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جن کی قیادت مقامی رہنماء کرینگے،25 دسمبر کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں تحریک انصاف ریلیوں کا انعقاد کرے گی،26 دسمبر بروز سوموار بہاولپور،27 دسمبر بروز منگل شیخوپورہ اور 28 دسمبر بروز بدھ کو جہلم میں ریلیاں منعقد کی جائیں گے،29 دسمبر بروز جمعرات ساہیوال،30 دسمبر بروز جمعہ ڈی جی خان اور 31 دسمبر بروز ہفتہ گجرانوالہ میں تحریک انصاف ریلیاں منعقد کرے گی، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں یکم جنوری بروز اتوار ریلیوں کا دوبارہ انعقاد ہوگا،2 جنوری کو سیالکوٹ،3جنوری اٹک،4 جنوری جہلم اور 5 جنوری کو ساہیوال میں ریلیاں نکالی جائیں گے،6 جنوری کو ڈی جی خان،7 جنوری کو شیخوپورہ میں ریلیاں منعقد ہونگی،ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر 8 جنوری کو ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا،9 جنوری کو سیالکوٹ،10 جنوری گجرات،11 جنوری جہلم اور 12 جنوری کو گوجرانوالہ میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا،13 جنوری کو ساہیوال اور 14 جنوری کو بہاولپور میں تحریک انصاف ریلیوں کا انعقاد کرے گی،15 جنوری کو ملتان،لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا،16جنوری کو سرگودھا میں تحریک انصاف ریلی کا انعقاد کرے گی،تحریک انصاف کی ریلیوں میں ملک بھر سے عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔۔۔

close