پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رات گئے بڑی کمی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کردی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ کچھ دیر میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

close