سیاست میں شمولیت کی خبریں ،جنرل (ر) فیض حمید نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (پی این آئی)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کہا ہے کہ وہ کبھی سیاست میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔جمعرات کوقومی انگلش اخبار دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ان کی شمولیت کے حوالے سے باتیں بالکل غلط ہیں، دو سال کی پابندی کے بعد میں سیاست کا حصہ بنوں گا اور نہ ہی اس کے بعد بھی کبھی۔ریٹائرڈ جرنیل کے حوالے سے ماضی قریب میں سیاست اور میڈیا میں بحث و مباحثہ ہوتا رہا ہے کہ وہ آرمی چیف کے عہدے پر عمران خان کی بہترین انتخاب سمجھے جاتے تھے۔

اس نمائندے نے اُن سے رابطہ کرکے سیاست یا پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے ان کا ارادہ جاننے کیلئے مؤقف معلوم کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں