سپنر ابرار احمد کو محنت کا صلہ مل گیا

لاہور (پی این آئی) انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں 11کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے سپنر ابرار احمد کو محنت کا صلہ مل گیا۔دو مرتبہ کی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابرار احمد کو پی ایس ایل 8 ایڈیشن کے لیے سلور کیٹیگری میں چن لیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے زیادہ کامیاب بالر کے انتخاب پر فرنچائز کے کوچ و سابق ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ابرار احمد نوجوان اور بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے، کوشش ہوگی کہ ابرار احمد کی اہلیت میں

مزید بہتری لائی جائے۔سابق لیگ سپنر سعید اجمل نے کہا کہ خامیوں کو دور کرکے ان کی پرفارمنس میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ وہ فرنچائز اور ملک کے لیے شاندار خدمات انجام دے۔واضح رہے کہ ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں گیارہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے کئی ریکارڈ قائم کیے، اس سے قبل بھی وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں

close