شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی وجہ کونسی پاکستانی اداکارہ نکلی؟ بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

نئی دہلی(پی این آئی) حالیہ چند دنوں سے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے سٹار کرکٹر شعیب ملک کی طلاق کی افواہیں گردش میں ہیں اور اب بھارتی میڈیا نے اس معاملے میں پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کا نام لینا شروع کر دیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا سمیت دیگر بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی مبینہ علیحدگی کی وجہ شعیب ملک کی عائشہ عمرکے ساتھ بڑھتی قربت ہے۔شعیب ملک نے حال ہی میں عائشہ عمر کے ساتھ ایک فوٹوشوٹ بھی کرایا تھا، جس کی وجہ سے دونوں کا نام پاکستان اور بھارت کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہا۔ کچھ بھارتی نیوز پورٹل کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعیب ملک کے عائشہ عمر کے ساتھ مبینہ تعلق کی خبر ثانیہ مرزا کو ہو گئی تھی جس کی وجہ سے بات علیحدگی تک پہنچی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں