ہم عمران خان کا بدلہ لیں گے، خیبر پختونخوا کے وزیر کا اسلحہ لہراتے ہوئے اعلان

باجوڑ (ہی این آئی) گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان پر گجرات میں قاتلانہ حملے کے بعد خیبر پختون خوا کے وزیر انور زیب خان نے اسلحہ لہرا کر وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو سرِ عام دھمکیاں دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر خیبر پختون خوا انور زیب خان نے کلاشنکوف لہرا کر دھمکی دی کہ ہم عمران خان کا بدلہ لیں گے۔ صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم مسلح ہو کر اسلام آباد کی طرف آ رہے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ سن لو! بندوقوں اور اسلحے کے ساتھ آپ کی طرف آ رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close