پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیالاہور (پی این آئی) عمران خان کا اپنا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان۔ وزیر آباد حملے میں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لانگ مارچ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

اس حوالے سے سابق وزیر اعظم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا، کہا تھا میں جھکوں گا نہیں، اب پھر کہہ رہا ہوں کہ مزید ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔عمران خان نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ کل صبح 11 بجے دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اللہ والا چوک میں پی ٹی ائی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، عمران خان کو گولی لگی ہے اور وہ بہتر حالت میں ہیں۔ گولی لگنے سے عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا، عمران خان کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے، فیصل جاوید کو بھی ایک گولی لگی ہے، عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے، زیادہ تر لوگ جسم کے نچلے حصے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک برسٹ چلایا اور بعد میں ایک اور گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، پولیس نے حملہ آور کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ سے کنٹینر کے سامنے کھڑے لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

 

 

اسی طرح ٹی ایچ کیووزیرآباد کا کہنا ہے کہ معظم کو زخمی حالت میں ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے رہنماء پی ٹی آئی فیصل جاوید ،احمد چٹھہ، حمزہ، زاہد ،محمد عمران ، محمد فاروق، لیاقت اور راشد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے، اور فائرنگ واقعے پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں