راولپنڈی (پی این آئی) عمران خان پر حملہ، پاک فوج کا اہم بیان بھی آگیا۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی بیان جاری کردیا۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے نزدیک لانگ مارچ کے دوران حملہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، حملے میں جس شخص نے جان گنوائی ہے اس کیلئے دعا گوہیں۔ ہم یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت جو لوگ اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں وہ جلد صحتیاب ہوجائیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں