گھیرا تنگ، ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کر لیا

کراچی (پی این آئی) منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو طلب کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے عمران خان کو 31 اکتوبر کو کراچی میں طلب کرلیا۔

مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق عمران خان پر طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 62 لاکھ روپے لینے کا الزام ہے۔ اس حوالے سے قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 31 اکتوبر دن دو بجے ایف آئی اے کراچی آفس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں