نواز شریف کی 300یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 300یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز دی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف نے 300یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز دی ہے، نواز شریف نے کہا کہ ان صارفین کو سولر لگا کر دیں یا مفت بجلی دیں،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کرنی ہے تو عوام کو ریلیف دیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے اجلاس میں کہا کہ اگست تک وقت دیں تو ڈالر 200پر پہنچ جائیگا اور تیل و بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔اجلاس میں فضل الرحمن نے شکوہ کیا کہ بعض حکومتی معاملات ہم سے پوچھے بغیر ہو رہے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ سے مشاورت ہونی چاہئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا اس طرح حکومت لوں گا، یہ حکومت لے کر بہت بڑی سیاسی قیمت ادا کی۔انہوں نے کہا کہ اب ڈٹ جائو اور دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر عوام کا خیال کرو۔ذرائع کے مطابق ایک پی ڈی ایم رہنماء نے کہا کہ عوام پر جو بوجھ 6ماہ میں ڈالنا تھا وہ مفتاح اسماعیل نے ایک ساتھ ڈال دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں