شیریں مزاری نے مریم نواز سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئرپی ٹی آئی رہنماسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے تضحیک کرنے اور غلط تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز سے معافی مانگ لی ہے۔سابق وزیرِ اعظم کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے کے بعد شبلی فراز نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان اپنے کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے شبلی فراز کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا اور ساتھ مریم نواز کی تضحیک کرنے کے لیے ایک ٹیمپرڈ تصویر بھی لگا دی۔شیریں مزاری نے ٹیمپرڈ تصویر کے ساتھ لکھا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پُتلیاں نچانے والے کام یاب نہیں ہو سکتے۔ شیریں مزاری نے اکچھ دیربعدپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا، نئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہاس حوالے سے وہ اپنے تبصرے پر قائم ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں