عمران خان نے اپنی گرفتاری سے متعلق اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ گرفتاری کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر ماریہ میمن کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کے لیے میں ہر وقت تیار رہتا ہوں، جب آخری بار مجھے اپنی گرفتاری کا علم ہوا تو میں نے اپنا بیگ بنا کر تیاری کرلی تھی۔

 

 

انہوں نے مجھے گرفتار کرنے اور جیل میں ڈالنے کی کوشش کرنی ہے جس کے لیے میں تیار ہوں۔عمران خان نے حال ہی میں ایوان صدر میں ہونے والی مبینہ اہم ملاقات سے متعلق بھی اپنا جواب دے دیا۔ خاتون اینکر کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اس ملاقات سے متعلق نہ تصدیق کی گئی یا نا ہی تردید۔اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ وہ جھوٹ میں بولنا نہیں چاہتا، سچ میں بول نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی یہی کہتے ہیں کہ مذاکرات ہونے چاہیں۔عمران خان نے لیک ہونے والی اپنی مبینہ آڈیوز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ گفتگو ٹیلی فون پر کی تھی، ممکنہ طور پر ہیکنگ کر کے یہ باتیں ریکارڈ کی گئیں، آڈیو لیک بہت بڑی سیکورٹی بریچ ہے، اعظم خان والی آڈیو لیک شاید اُس کے فون کی ریکارڈنگ ہے، جو بھی باتیں آڈیو لیک میں سائفر کے حوالے سے کیں وہ سب تو میں جلسوں میں کر چکا ہوں۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جب آخری بار مجھے اپنی گرفتاری کا علم ہوا تو میں نے اپنا بیگ بنا کر تیاری کرلی تھی، گرفتاری کے لیے میں ہر وقت تیار رہتا ہوں۔

 

 

شریفوں اور زرداری کی سیاست مافیاز کی طرز پر ہے، یہ لوگوں کو خرید لیتے ہیں یا ڈرا دھمکا کر قتل بھی کروا دیتے ہیں، مجھے گرفتار کرنے اور جیل میں ڈالنے کی کوشش کرنی ہے، جس کے لیے میں تیار ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں