سردیاں آگئیں، موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

مانسہرہ (پی این آئی) سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے، ملک کے مشہور سیاحتی مقام نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں موسم سرما کا آغاز ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے مشہور سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ سمیت کچھ دیگر بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی، جس سے ان علاقوں میں موسم کافی سرد ہو گیا۔

 

 

جبکہ ہفتے کی شب کو اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس سے ان علاقوں کا موسم بھی سرد ہو گیا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

close