ڈالر 240 نہیں 170 روپے کا ہونا چاہیے، اسحاق ڈار

لندن(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گرتی ہوئی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں،پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ڈالر کی قیمت 240روپے نہیں ہے، ڈالر کی قیمت 170یا 180 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔ ایک انٹرویو میں سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے

وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کیلئے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں 2023 سے 2017تک میں ہم دنیا کی 18ویں معیشت بننے جا رہے تھے، کم ترین شرح سود تھی اور گروتھ ریٹ بھی بلند تھی، دیگر مائیکرو انڈیکیٹرز بہترین اور بلند سطح پر تھے اور زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے، پاکستانی روپیہ بھی مستحکم تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی گرتی ہوئی ملکی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔اسحاق ڈار نے کہاکہ میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانیکا جعلی کیس تھا، مین نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں