عمران خان کی سکیورٹی پر سرکاری خزانے سے ماہانہ 2 کروڑ خرچ ہوتے ہیں، آئی جی اسلام آباد کی سینیٹ کمیٹی میں رپورٹ

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو لاحق خطرات کا اعتراف، عمران خان کو قانون نافذ کرنے والے 266 اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جس پر ماہانہ 2 کروڑ روپے خرچ آتے ہیں، ایف سی ، رینجرز،اسلام آباد پولیس، کے پی کے پولیس اور گلگت بلتستان پولیس کے علاوہ دو پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کے اہلکار بھی سابق وزیر اعظم کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔

سینئر صحافی ایوب ناصر کی رپورٹ کے مطابق یہ بات سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے چیئرمین کمیٹی کے عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے خبر پر از خود نوٹس کے جواب میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں