عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل نے دلائل دیئے۔عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے معلومات چھپائیں وہ کون سی معلومات ہیں؟

جس پر وکیل نے کہا عمران خان نے بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں