اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں فوج اور عدلیہ اپنی حدود میں رہیں،پارلیمان کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کا حق ہے، آپ نے خود یہ دروازے کھول دیئے ہیں، اختیارات کو محدود کرنے کے لئے قانون بن سکتا ہے۔
منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمان کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کا حق ہے، آپ نے خود یہ دروازے کھول دیئے ہیں، اختیارات کو محدود کرنے کے لئے قانون بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج امتحان ہے کہ سپریم کورٹ اپنی ساکھ بحال کرسکے گا یا نہیں، اگر ووٹ درست ہیں تو وہ 25 ووٹ بھی درست ہیں جو حمزہ کو ڈالے گئے۔ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں فوج اور عدالتیں اپنی حدود میں رہیں جب کہ انتخابات تب ہی ہوں گے جب عدم اعتماد آئے یا پھر اسمبلی تحلیل ہو۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں