پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کر لیا گیا، ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس 28 جولائی کی شام 3 بجے مسلم لیگ ہاس چک شہزاد میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کی زیرصدارت اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہ شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں