چوہدری پرویز الہیٰ کے حلف کے لیے صدر عارف علوی سے ٹیلیفون پر رابطہ کر لیا گیا

لاہور ( آئی این پی )گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرتے ہوئے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کر دیا ۔تفصیلات سے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کے فیصلے میں یہ حکم دیا گیا تھا کہ پرویزالٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہونگے ۔

گورنر پنجاب ان سے حلف لیں یا صدر مملکت اس سلسلے میں اقدام اٹھائیں تاہم مکمل تیاریوں کے ساتھ جب پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی و ق لیگ کے دیگر رہنماء گورنر ہائوس پہنچے تو ان کے آگے گورنر ہائوس کے دروازے بند کر دیئے گئے اور انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا جب کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بھی حلف لینے سے انکار کر دیا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماء محمود الرشید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلیفون کیا کہ گورنر بلیغ الرحمان پرویز الٰہی سے حلف لینے سے قطرا رہے ہیں ۔ لہذا صدر مملکت نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں تاہم اس دوران ویڈیو لنک کے ذریعے ان کا حلف لینے کی تیاری کی گئی تاہم بعد ازاں پرویز الٰہی اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے جہاں صدر مملکت نے ان سے ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے حلف لیا ۔ ۔۔۔۔

close