آصف زرداری کی بیٹی بختاور نے پی ٹی آئی کو مشورہ دے دیا

کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو مشورہ دے دیا۔ جمعہ کوسوشل میڈیا پر جاری بیان میں بختاور بھٹو نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے ووٹ کا انفرادی حق چھیننے کے لیے جدوجہد کی،سپریم کورٹ کے فیصلیکا جشن منایا کہ افراد کو پارٹی سربراہ کی پیروی کرنی چاہیے اور وہ پارٹی سربراہ کے ووٹ کے خلاف نہیں جا سکتے’۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘آپ جو بوتے ہیں وہ کاٹتے ہیں ،تو بیٹھ جائیں، منہ دیکھیں’۔اس کے علاوہ بختاورنے اپنے بیان کے آخر میں نعرہ بھی لکھا’جئے زرداری’۔اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے بھی حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔بلاول نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک زرداری سب پر بھاری۔واضح رہے کہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز متنازع عمل میں دوبارہ وزیراعلی پنجاب بن گئے جبکہ ڈپٹی سپیکر کے اعلان کے مطابق پرویز الہی کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں