اب پورے سندھ میں بھی بلا ہی بلا نظر آئے گا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

حیدرآباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب سندھ میں بھی قانون کی حکمرانی ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے حیدر آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جس کرسی پر بٹھائے گئے وہ جانے والی ہے۔ حکومت ختم ہونے والی ہے، اب عوام پنجاب میں (ن) لیگ کی سیاست ختم ہوتے دیکھیں گے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوام نے دیکھا کراچی میں تحریک انصاف نے کس طرح پتنگ کاٹ دی، اب پورے سندھ میں بلا ہی بلا نظر آئے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں