پنجاب میں ضمنی الیکشن سے قبل ن لیگ کو ایک کے بعد دوسرا جھٹکا

لاہور (پی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے نون لیگ کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ جبکہ فیصل نیازی اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔فیصل نیازی کا استعفی بائیس مئی سے منظور کیا گیا، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکشن جاری کردیا ہے۔ فیصل نیاز ی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔فواد چودھری کا فیصل نیازی کے استعفے پر ردعمل میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں مزید 2 ووٹ کم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل نیازی مستعفی ہو گئے جبکہ ہاولنگر سے ایک لیگی رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل ہو گئے ہیں۔ 17 جولائی کو ن لیگ کی ساری عمارت زمیں بوس ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں