دعا زہرا کے والد کو “ہیپی فادرز ڈے” کا پیغام دے دیا گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی سے اکیلے بھاگ لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے والد کو “ہیپی فادرز ڈے” کا پیغام دیا گیا ہے۔ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے فادرز ڈے کے موقع پر دعا زہرا کے والد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے یمنیٰ زیدی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر دعا زہرا کے والد کو فاردز ڈے کی مبارکباد دی گئی ہے۔ انہوں نے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی کو فادرز ڈے مبارک ہو،

ایک عظیم باپ ہونے کا شکریہ، ہم آپ کو سپورٹ کرتے ہیں۔‘ یمنیٰ زیدی کی جانب سے یہ ٹوئٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close