آرمی چیف نے جلتے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لے جانے پر ڈرائیورکو انعام سے نوازدیا

راولپنڈی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لیجانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کو انعام دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپنی جان خطرے میں ڈال کر قیمتی جانیں بچانے والے آئل ٹینکر کے بلوچ ڈرائیور کی بہادری کا اعتراف میں فیصل بلوچ کو کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ مدعو کیا گیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایات پر ڈرائیور فیصل بلوچ کو نقد انعام سے نوازا گیا۔ڈرائیور فیصل بلوچ نے 7 جون کو کوئٹہ میں اپنی جان پر کھیل کئی قیمتی جانیں بچائیں، فیصل بلوچ جلتا آئل ٹینکر 3 کلومیٹر تک چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا تاکہ آبادی محفوظ رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں