عامر لیاقت کی جائیداد میں دانیہ شاہ کا حصہ پولیس حکام نے صورتحال واضح کردی

کراچی(پی این آئی )پولیس نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا گھر تفتیش مکمل ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کا گھر سیل کرنے کے معاملے پر پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس تفتیش مکمل ہونے تک گھرسیل رہیگا، کرائم سین کی فارنزک رپورٹ کاانتظارہے ، فائنل رپورٹ آنے کے بعدہی گھر کھولا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ ہمارے پاس اب تک گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں آیا، گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔پولیس کا کہنا تھا کہ نادرا سے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے ، اب تک اصل وارثوں میں بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے۔حکام نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں پہلی بیوی بشریٰ کا طلاق نامہ اور دوسری بیوی طوبی کا طلاق نامہ ریکارڈ پر ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ نہیں

 

close