رانا ثناللہ نے عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا اشارہ دے دیا، وجہ کیا بتائی؟

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ جس کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہو اس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا،جو بھی قانون توڑے گا قانون کی گرفت میں آئے گا،بھگوڑے کو سرکاری ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ واپس آتے ہی جھوٹ کا نیا دورہ پڑ گیا ہے،25 مئی کو جو ڈر کر چھپ گئے تھے، اب بلوں سے باہر نکل آئے ہیں، 11 دن پہلے کوئی نکلا نہ اب کوئی نکلے گا۔

اتوار کو شاہ محمود قریشی کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ آپ جھوٹ بولیں، گولیاں برسائیں، ڈنڈے چلائیں، آگ لگائیں، سرپھاڑیں، ہم تماشائی بن کر دیکھیں، یہ نہیں ہوسکتا،قانون اور قاعدے پر سختی سے عمل ہوگا، قانون کی خلاف ورزی کریں گے نہ ہی کرنے دیں گے،بھگوڑے کو سرکاری ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ واپس آتے ہی جھوٹ کا نیا دورہ پڑ گیا ہے،25 مئی کو جو ڈر کر چھپ گئے تھے، اب بلوں سے باہر نکل آئے ہیں، 11 دن پہلے کوئی نکلا نہ اب کوئی نکلے گا،جن کا مال کھایا ہے وہ البتہ وصولی کے لئے بنی گالہ ضرور آسکتے ہیں،شکر ہے انقلاب آج پشاور سے خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پہ اکیلا بنی گالا پہنچ گیا،عوام نے بھگوڑوں کے خلاف عوامی ردعمل دے دیا ہے،جس کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہو اس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا،جو بھی قانون توڑے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں