جامعہ کراچی خودکش دھماکا، حملہ آور خاتون کے شوہر کیخلاف کس الزام میں مقدمہ درج؟

کراچی(آئی این پی)جامعہ کراچی میں 26اپریل کو خودکش دھماکا کرنے والی خاتون حملہ آور کے شوہر ہیبتان بشیر پر ٹیرر فنانسنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں انسپکٹر ثنااللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ہیبتان بشیر سمیت دیگر افراد نامزد ہیں، نامزد ملزم اور ساتھیوں پرکراچی یونیورسٹی میں دھماکے کے لیے فنڈنگ کا الزام ہے،

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور خاتون شاری حیات کے شوہر ہیبتان بشیر اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے،خاتون بمبار اور شوہر کی گزری فلیٹ سے نقل و حرکت کی مزید سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئی ہیں ، خودکش حملہ آور خاتون پچیس اپریل کو گزری فلیٹ سے صبح سوا 10بجے نکلی تھی اور ناکامی پر ساڑھے 3بجے تک واپس آگئی تھی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close