مظفر آباد، جنگلی ریچھ کا خواتین پر حملہ، ایک خاتون نے ڈنڈے سے ایسی پٹائی کی کہ ریچھ زخمی ہو کربھاگ نکلا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے مضافاتی علاقہ ہوتریڑی گجراں میں ریچھ نے دوخواتین پر حملہ کرکے ایک خاتون شازیہ بی بی کو شدید زخمی کردیا جبکہ دوسری خاتون نے ڈنڈے سے ریچھ کی ایسی پٹائی کی کہ زخمی ریچھ جان بچاکر موقعہ سے بھاگ نکلا۔علاقہ مکینوں کے مطابق خواتین جنگل میں پھل دار درختوں سے پھل اتار رہی تھیں کہ اچانک جنگلی ریچھ نے خواتین پر حملہ کردیا

ریچھ کے حملے سے شازیہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جبکہ دوسری عورت نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریچھ پر ڈنڈے سے ایسے وار کیئے کہ زخمی ریچھ بھاگ نکلا۔ شازیہ کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ مظفرآباد پہنچا دیا گیا ہے جہاں پراس کا علاج جاری ہے۔۔۔

close