شہباز حکومت نےسرکاری سطح پر 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمدکرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے30لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنیکی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنیکی منظوری دے دی ہے، 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم حکومتی سطح پر درآمد کی جائے گی اور 10 لاکھ ٹن گندم بین الاقوامی ٹینڈر کے ذریعے خریدی جائیگی۔

اجلاس میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے دومنصوبوں کی تعمیرمیں توسیع کی بھی منظوری دی گئی، منصوبوں میں توسیع کا مقصدچین سے 38کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرض یقینی بنانا ہے۔ای سی سی نے پام آئل کی درآمد پر2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنیکی منظوری بھی دے دی۔ پام آئل کی درآمد پرڈیوٹی ختم کرنیکی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق وزارت توانائی کے لیے 62 ارب 27 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی،

امن و امان کے لیے 10کروڑ 78 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی، بی آئی ایس پی پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے، وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 5 اشیا پرسبسڈی میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔اعلامیے کے مطابق آٹا، چینی، چاول اور دالوں پر سبسڈی مزید دو ہفتے برقرار رہے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی پر 100 روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی۔ای سی سی اجلاس میں چین سے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں