حلقہ پانچ پونچھ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، ایک ایک روپیہ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گا ، حلقہ پانچ پونچھ کی یونین کونسلز کے عوام سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا خطاب

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویرالیاس خان نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے جدید اصلاحات لائی جا رہی ہیں عوامی مسائل کا حل حکومت کا نصب العین ہے۔ حلقہ پانچ پونچھ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ایک ایک روپیہ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پانچ پونچھ کی تمام یونین کونسلز کے عوام،کارکنوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیرہائیر ایجوکیشن ظفراقبال ملک،وزیرٹیوٹا، ایلیمنٹرو سیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی چغتائی، وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی،

سردار احمد صغیر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران کے علاوہ سی یو جے ضلع پونچھ کے صدر سید مسعود گردیزی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غلام سمجھتے ہیں برصغیر میں اشاعت اسلام اولیاء کرام کی محنتوں کا ثمر ہے تاہم تصووف کی بعیت کے بغیر پیری مریدی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور سات مذہبی جماعتوں کے رہنما ملکر رہنمائی کریں گے جسکی روشنی میں قانون سازی کی جائے گی جس ہائی سکول کے پاس زمین موجود ہو گی اسے ڈگری کالج کا درجہ دیں گے حکومت ٹیم ورک کے طور پر کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ رسل و رسائل کے شعبوں پر توجہ دیں گے صنعتوں اور سمال انڈسٹری کو فروغ دیکر خواتین کو روزگار فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے ٹیوٹا کے کردار موثر بنایا جائے گا

کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر بنایا جائے گا تمام ڈویژنل صدر مقامات پر جدید انفارمیشن آفس قائم کریں گے دیہاتوں اور شہری علاقوں میں تعمیرات کے لئے منظوری ضروری ہوگی تاکہ تعمیرات منصوبہ بندی کے تحت کی جا سکیں جعلی اور عطائی ڈاکٹروں سے عوام کو محفوظ بنائیں گے۔ مدارس کے نصاب کو جید علماء ومشائخ کی سفارشات کے مطابق عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں زراعت کے شعبے سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے اپنی زمینوں کو آباد کرنا ہوگا بے روزگاری کے خاتمے اور معاشی خودکفالت کے لئے زراعت کو فروغ دیں گے گرین اینڈ کلین کشمیر کے لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کلیدی کردار ادا کر رہی ہے فوڈ اتھارٹی کو موثر اور روڈ سیفٹی کمیشن بنایا جائے گا تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے آزاد کشمیر کے ادارے نامساعد حالات کے باوجود کردار ادا کر رہے ہیں جنکی استعداد کار کو مزید بہتر بنایا جائے گا پولیس کو مزید بہتر بناکر آئیڈیل بنایا جا سکتا ہے آزاد کشمیر میں پندرہویں ترمیم لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایک کارکن اور ورکر ہمارے سروں کے تاج ہیں جنکی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں تاکہ اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرتے ہوئے عوامی خدمت کو یقینی بنایا جائے اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کیا جائے انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ آپ کو بدلا ہوا کشمیر ملے گا عوام کی توقعات پر حکومت پوری اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں جاؤں گا عوام کی محنتوں کا ثمر ہے کہ آج ہم حکومت میں ہیں آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز کر کے اسے ماڈل سٹیٹ بنائیں گے عوامی سہولیات کو گھر کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا حلقہ پانچ پونچھ کے جملہ مسائل حل کریں گے حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں عوامی خدمت ہمارا نصب العین تھا ہے اور رہے گا آزاد کشمیر بھر کیعوام کے ساتھ رابطہ بڑھایا جائے گا پونچھ باغ کی ایک ایک یونین کونسل کے عوام کے ساتھ میٹنگز کر کے انہیں درپیش مسائل حل کریں گے دربار پیر بھولا بادشاہ تک سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دیگر سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے گی۔تقریب سے سردار منور انقلابی سردار جمیل صفدر سردار آزاد خان طاہر سلطان سردار مشتاق خان سردار عدنان خالد عتیق سخاوت ریحانہ خان سردار سجاد الطاف خان عمران یاسین شوکت سلیمان سید ریاض احمد شاہ کبیر شاہ خلیل خان خان جمیل خان مقصود عباسی الطاف جلال ایاز مغل عاصم اختر سردار لیاقت سردار فاروق خان چوہدری اسلم عامر گردیزی محمد سعید کیانی ناصر رشید کیانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔

close