بریکنگ نیوز، وفاقی حکومت کا تحریک انصاف کیساتھ معاہد ے سے انکار

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے کی تردید کر دی۔میڈیا کے ذریعے اس قسم کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان معاہد طے پا گیا ہے جس کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈھائی گھنٹے جاری رہے، تحریک انصاف کی جانب سے

2 رہنما مذاکرات میں شریک تھے۔تاہم وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدے کی خبر بےبنیاد ہے، پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والےمسلح جتھےکے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں