زرداری واقعی پوری (ن) لیگ پر بھاری ہے، عمران خان نے جلسے میں اعتراف کر لیا

کوہاٹ (پی این آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ زرداری واقعی پوری (ن) لیگ پر بھاری ہے، مہنگائی اور ڈالر مہنگا ہونے پر ساری گالیاں (ن)لیگ کو پڑ رہی ہیں اور مزے آصف زرداری لے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے کوہاٹ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے وزیراعظم بننے کے لیے بڑی محںت کی۔ چیری بلاسم شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، شہبازشریف نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی، شہبازشریف کے پاس جوتے پالش کرنے کا فن ہے، شہبازشریف فوجی اورامریکی بوٹ بہت اچھےپالش کرتاہے۔

لیکن یہ پھنس گئے ہیں، ان کے پیچھے ٹائیگر ہے اور آگے سمندر ہے، امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہے، جدھر سے امپورٹ ہوئے ادھر سے قیمتیں بڑھانے کا حکم ملا ہے، امپورٹڈ حکومت پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے لگی ہے۔

یہ اب امریکیوں کو کہیں گے ڈالر دو ورنہ عمران پھر آ جائے گا، امریکیوں کوجانتا ہوں وہ ایسے ان کو ڈالرنہیں دیں گے۔ امریکی پہلے مزیدغلامی کرائیں گے پھر ڈالر دیں گے، امریکی کہیں گے فارن پالیسی ان کے حکم پر چلے گی، امریکا کہے گا روس سے سستا تیل نہیں منگوانا، ہم نے روس سے 30فیصد سستی گندم اورتیل کامعاہدہ کرلیاتھا،انہوں نے آتے ہی روس سے تمام معاہدے ختم کر دیئے، غلاموں کو روس سے معاہدہ ختم کرنے کا حکم ملا تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایک پلان انسان اوردوسرا اللہ تعالیٰ بناتا ہے، تھری اسٹوجز نےمل کر بڑا پلان بنایا تھا،تینوں نے زورلگا کرہماری حکومت گرائی۔ یہ لوگ چھپتے پھر رہے ہیں اور عوام ہمیں عزت دےرہےہیں ، انہوں نے ملک کی تباہی پھیر دی ، کدھر ہے ان کا تجربہ؟۔ عمران خان نے کہا کہ زرداری واقعی پوری (ن) لیگ پر بھاری ہے، مہنگائی اور ڈالر مہنگا ہونے پر ساری گالیاں (ن)لیگ کو پڑ رہی ہیں اور مزے آصف زرداری لے رہا ہے۔ آصف زرداری وفاق میں بھی ہے اور سندھ پر بھی قبضہ کیے بیٹھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں