پشاور میں فائرنگ، دو سکھ شہری ہلاک، حملہ آور فرار ہو گئے

پشاور (پی این آئی) خیبر کے دور پشاور شہر کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سکھ شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ پشاور پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سکھ شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سکھ شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کو شہر کے ماحول اور بین المذاہب ہم آہنگی کو خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں