سب تیار ہو جائو، عوام کا سمندر اسلام آبا دآنے والا ہے ، عمران خان نےسیالکوٹ کے جلسے میں خبردار کر دیا

سیالکوٹ(آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ ہے کبھی طاقتورکا احتساب نہ ہوا، ایک قوم بن کر نہیں نکلے تو ملک بچوں کا مستقبل نہیں ہوگا۔ جب تک طاقتور مجرم کو سزا نہیں ملے گی ملک آگے نہیں بڑھے گا، قوم کا جنون تمام رکاوٹوں کو بہا کر لے جائیگا۔ 18قتل کرنے والے وزیر تیار ہو جائو، سب تیار ہو جائوں عوام کا سمندر اسلام آبا دآنے والا ہے، وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اور بھائی پر 24ارب کے کرپشن کیسز ہیں،

لندن سمیت بیرون ملک اوراندرون ملک بند کمروں میں میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے کہ لیکن میں نے ایک ویڈیو بنا کر محفوظ مقام پر رکھ دی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو سامنے آجائے گی، اس ویڈیو میں میرے اورپاکستان کے خلاف سازش کرنے والے سارے کردارو ں کو بے نقاب کیا گیا ہے’ میں نے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے کہ اس ملک میں کبھی طاقت وار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی اس لیے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک بات سن لو یہ سیاست نہیں ہو رہی یہ انقلاب ہے، اس کو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر نہیں روک سکتا نہ ہی اس کا بھائی،اور نہ 18افراد کے قتل میں ملوث شہازشریف کا وزیر داخلہ بھی انقلاب کو نہیں روک سکتا ہم اسلام آباد آرہے ہیں ہم دیکھیں گے یہ کیسے روکتے ہیں اس انقلاب کو؟،

عمران خان نے کہا کہ باہر اور اندر والے سن لیں یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہا ہے اور دنیا میں انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا ہم کسی سپرپاور کے سامنے نہیں جھکتے بلکہ صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں۔ وہ ہفتہ کو وی آئی پی گرائونڈ سید پور روڈ پر جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج جو نواز شریف کی نون لیگ نے حرکت کی نواز شریف اورتماری پارٹی بزدل ہے ہم نے کبھی تمارے جلسے روکنے کی کوشش نہیں کی سارے راستے بند ہیں جسکی وجہ سے ایک گھنٹہ یہاں آنے کے لئے لگاانہوں نے ایک بڑی سیاست کے تحت ہمیں بڑی گرائونڈ میں جلسہ کرنے سے روکا نواز تم اور تماری پارٹی بزدل ہے یہ مشرف دور میں دم دبا کر بھاگا اور اس دفعہ ایسے بھاگا جیسے مرنے والا ہے جونہی اسکو لندن کی ہوا لگی ساری بیماریاں ختم ہو گئیںخواجہ وینٹیلیٹر کہتا ہے کہ ہمارا ملک وینٹیلیٹر پر ہے اس لئے ہم نے امریکہ کے جوتے پالش کرنے ہیںت مہارا چیری بلاسم وزیراعظم کہتا ہے ہم بھکاری ہیںاس لئے ہمیں امریکہ کی غلامی کرنی پڑے گی ہم محمد کے امتی ہیں کسی اور کے غلام نہیں بن سکتے ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے ہم غیرت مند قوم ہیں ہم چوروں کیںطرح کسی کی غلامی قبول نہیں کرتے آج تک دنیا کی تاریح میں کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا یہ سیاست نہیں بلکہ انقلاب ہے قوم اپنی حقیقی آزادی کی راہ پر گامزن ہے اس قوم کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی عمران خان نے الزام عائد کیا ہے عمران خان نے کہا کہ لندن سمیت بیرون ملک اوراندرون ملک بند کمروں میں میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے کہ لیکن میں نے ایک ویڈیو بنا کر محفوظ مقام پر رکھ دی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو سامنے آجائے گی، اس ویڈیو میں میرے اورپاکستان کے خلاف سازش کرنے والے سارے کردارو ں کو بے نقاب کیا گیا ہے’ عمران خان نے کہا کہ میں نے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے کہ اس ملک میں کبھی طاقت وار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی اس لیے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک بات سن لو یہ سیاست نہیں ہو رہی یہ انقلاب ہے، اس کو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر نہیں روک سکتا نہ ہی اس کا بھائی،اور نہ 18افراد کے قتل میں ملوث شہازشریف کا وزیر داخلہ بھی انقلاب کو نہیں روک سکتا ہم اسلام آباد آرہے ہیں ہم دیکھیں گے یہ کیسے روکتے ہیں اس انقلاب کو؟، عمران خان نے کہا کہ باہر اور اندر والے سن لیں یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہا ہے اور دنیا میں انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا ہم کسی سپرپاور کے سامنے نہیں جھکتے بلکہ صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں، ہم نبی کریمؐکی امت ہیں وہ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر تھے۔سیالکوٹ میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف تم ہی نہیں تمہاری پارٹی بھی بزدل ہے اس نے آج تک سچ بولا نہ ہی ایمانداری سے کوئی کام کیا اس پر ایکٹنگ ایسی کہ لگتا تھا کہ ایئرایبولینس کی سیڑھیوں پر ہی گرپڑے گاہم نے تو صرف ساڑھے تین سال حکومت کی نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے 30سال تک اس ملک پر حکومت کی ہے اور پیسہ لوٹ کر بیرون ممالک پہنچایا گیا . انہوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کے حامی ہیں لیکن جو حرکت آج ہوئی ہے اسے داہرایا گیا تو انہیں پورے ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close