برطرف گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ کا بڑا اعلان

لاہور( پی این آئی) برطرف گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری ڈاکو راج ختم کرکے رہیں گے ، یہ نہ آئین و قانون کو مانتے ہیں اور نہ بات سننے کو تیار ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ (ن)لیگ والے چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ غیر قانونی طریقے سے وزیر اعلیٰ کے عہدے پربیٹھ جائے۔اس بار ان کا واسطہ ایسے گورنر سے پڑا ہے جو آئین سے باخبر ہے اور اسی کے مطابق ہرکام کرتا ہے۔ سسیلین مافیا کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close