یہ عوام کا رد عمل ہے، میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ۔۔۔۔۔ مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی کے معاملے پر عمران خان کا مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کی بےحرمتی واقعہ پیش آنےکے ایک روز بعد سابق وزیراعظم عمران خان کا مؤقف سامنے آ گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مدینے میں جو ہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ تھا۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت کو گرایا۔ اس سازش کے تحت این آر او ٹو دیا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں۔

عمران خان نے کہا کہ کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا، یہ عوام کا ردعمل ہے۔ مدینے میں جب یہ واقعہ ہوا تو پی ٹی آئی کارکن شب دعا منارہے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں