پنجاب پر کس کا راج؟ فیصلہ پنجاب اسمبلی میں آج ہو گا؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب پر کس کا راج ہو گا؟ 21 ویں قائد ایوان کے انتخاب کا میدان آج سجے گا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔ وزارت اعلیٰ کے دونوں امیدواروں چوہدری پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز نے اپنی اپنی جیت کے دعوے کئے ہیں۔ اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا دعویٰ ہے کہ انہیں 189 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حمزہ شہباز کہتے ہیں 200 سے زائد ایم پی ایز ان کے ساتھ ہیں۔پنجاب اسمبلی کے کُل 371 ارکان میں سے وزیراعلیٰ بننے کے لیے 186 ووٹ درکار ہیں۔

اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری ہی الیکشن کرائیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے دائر اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر اپنے عہدے کے حلف کے پاسدار رہیں گے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو قانون کےتحت اجلاس کی صدارت کا حق ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف اور غیر جانبدار انداز میں کروایا جائے، ڈپٹی اسپیکر غیرملکی آبزرور، میڈیا، پلڈاٹ اور فافن وغیرہ کو کوریج کے لیے سہولت فراہم کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں