اپنے کھوئے ہوئے اقتدار کے غم میں عمران نیازی پارلیمنٹ، آئین، عدالت پر حملے کر رہا ہے، شہباز شریف کا وزیر اعظم کی تقریر پر جواب آ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ ہم عمران نیازی کے جھوٹ کا جواب ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ووٹنگ کی شکل میں دیں گے،پاکستان کے آئین، پارلیمنٹ اور عوام کو ایک شخص کی ضد، تکبراور دھونس کا یرغمال نہیں بننے دیں گے، اپنے کھوئے ہوئے اقتدار کے غم میں عمران نیازی نے پارلیمنٹ، آئین، عدالت پر حملے کر رہا ہے ،عمران نیازی جھوٹ نہ بولیں ، خط عوام کو دکھائیں ،

عمران نیازی نے ہفتہ کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا آج پیشگی اعلان کردیاہے ،پارلیمنٹ، عدالت، حکومت، سیاست میں ہارنے کے بعدذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پراپنے ردعمل میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاکہ عمران نیازی جھوٹ نہ بولیں ، خط عوام کو دکھائیں ،اقتدار سے چمٹا شخص خوددار نہیں، صرف خودغرض ہے ، اپنے کھوئے ہوئے اقتدار کے غم میں عمران نیازی نے پارلیمنٹ، آئین، عدالت پر حملے کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے ہفتہ کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا آج پیشگی اعلان کردیاہے ،عمران نیازی خط کے معاملے پر جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں، عوام کو بھیڑ بکریاں نہ سمجھیں ،سپریم کورٹ نے تمام شواہد دیکھنے کے بعد ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی قرار د ے کر کالعدم کیا،مہنگائی، بے روزگاری، بھوک، افلاس، نفرت پھیلانے والے عوام میںشوق سے جائیں ۔ شہباز شریف نے کہاکہ عمران نیازی آرٹی ایس سے اقتدار میں آئے تھے، عوام نے انہیں مسترد کیا تھا ،پارلیمنٹ، عدالت، حکومت، سیاست میں ہارنے کے بعدذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اتحادی اور عوام آپ کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن کا بوجھ مزید اٹھانے کو تیارنہیں ،عمران نیازی آئین کے مطابق عدم اعتماد کا مقابلہ کریں۔عمران نیازی کے جھوٹ کا جواب ہفتے کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ووٹنگ کی شکل میں دیں گے۔پاکستان کے آئین، پارلیمنٹ اور عوام کو ایک شخص کی ضد، تکبراور دھونس کا یرغمال نہیں بننے دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں