امام الحق کی شاندار کارکردگی، انگلینڈ کے کرکٹر گراہم گوچ کا 37 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستانی اوپننگ بیٹر امام الحق نے آج کے میچ میں بھی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، اس مرتبہ انہوں نے انگلینڈ کے گراہم گوچ کا 37 سالہ ریکارڈ توڑا۔ امام الحق آسٹریلیا کیخلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے تین میچوں کی سیریز میں مجموعے طور پر 298 رنز بنائے۔ان سے قبل 1985 میں گراہم گوچ نے آسٹریلیا کیخلاف تین میچوں کی سیریز میں 289 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ سیریز کے دوسرے میچ میں امام الحق نے سنچری بنا کر ہاشم آملا سے کم سے کم اننگز میں 9 سنچریاں بنانے اعزاز چھین لیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں