پنجاب اسمبلی میں چھینہ گروپ نے پرویز الہٰی کی حمایت کر دی، کتنے ارکان شامل؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے استعفے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے زیادہ سے زیادہ ارکان صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے آج تحریک انصاف چھینہ گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی کی حمایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی چھینہ گروپ کے 14 ارکان پنجاب اسمبلی نے پرویز الہٰی سے لاہور میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے ناراض گروپ نے وزیراعظم عمران خان کے حمایت یافتہ پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں