خیبر پختونخواہ کی عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضور بکنے والے غداروں کومسترد کر دیا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضوربکنے والے غداروں کوشدت سے مسترد کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضوربکنے والے غداروں کو پوری شدت سے مسترد کردیا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام غداروں کے لئے پیشگی تنبیہ ہے کہ ان کے حلقوں میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فقید المثال کامیابی پروزیراعلی محمود خان اوراپنی پی ٹی آئی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں