انشاء اللہ وزیراعظم کے بینر بھی لگ گئے، کس کا نام لکھا ہے؟

لاہور (پی این آئی) ایک طرف جب لاہور شہر کی سڑکوں پر گزشتہ روز پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے مطالبے کے حوالے سے پینافلیکس لگائے تھے تو آج لاہور کی احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے وزیرِ اعظم بننے کے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آویزاں کیے گئے بینرز پر ’’ان شاء اللّٰہ وزیرِ اعظم پاکستان‘‘ لکھا ہوا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتساب عدالت لاہور کے باہر آویزاں کیے گئے بینرز پر ’’وقت کی مجبوری ہے، شہباز شریف ضروری ہے‘‘ کا نعرہ بھی درج ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں