سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

سبی (پی این آئی) سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔شہید اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ سبی منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔یاد رہے کہ 8 مارچ کو بھی سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں