آصفہ بھٹو کیساتھ ٹکرانے والا ڈرون کس چینل کا نکلا؟ پتہ چل گیا

خانیوال (پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کے ساتھ کس چینل کا ڈرون کیمرہ ٹکرا یا ، پتہ چل گیا ۔ تفصیل کے مطابق خانیوال میں کنٹینر پر موجود آصفہ بھٹو سےاچانک کوریج کرنے والا ڈرون ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ان کی پیشانی پر زخم آیا ۔

آصفہ بھٹو کو ملتان کے نجی ہسپتال لے جا یا گیا جہاں ان کے ماتھے پر5 ٹانکے آئے ۔ دوسری جانب ڈرون کیمرے کو آپریٹ کرنے والے شخص کو بھی پکڑ لیا گیا ہے ۔صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈرون کیمرہ نجی نیوز چینل” سماء”کا تھا ۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close