پشاور قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا، 5 افراد شہید،30سے زائد افراد زخمی

اسلام آباد (پی این آئی )پشاور قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا، پانچ افراد شہید،30سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں شہید 5 شہداء کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئی ہیں جبک ہ زخمیوں کوبھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق، دھماکے میں زخمی 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔عینی شاہدین کے مطابق، دھماکہ جمعے کی نماز کے دوران پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں