کراچی (پی این آئی) وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرنے لگی ہے۔ ممبر قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا تازہ ترین مؤقف یہ کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد میں بارڈر لائن پر کھڑے ہیں، کسی بھی وقت یہ لائن کراس ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے متنازع پیکا ترمیمی آرڈیننس پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا،
جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کی آواز سنیں، یہ ترمیمی آرڈیننس فوری واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس ایکٹ پر میڈیا اور سول سوسائٹی سے مشاورت شروع کریں، ہم ترامیم سے متفق نہیں کیونکہ اس میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ایم کیو ایم کی جانب سے ناراضگی کے وقت کو سیاسی حلقوں میں عدم اعتماد کی تحریک کے پس منظر میں بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں