تازہ ترین

سینئر صحافی حامد میر بھی مراد سعید کی کامیابیوں کے معترف نکلے، مکمل رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان پوسٹ کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنا دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں حامد میر نے کہا ” وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنی وزارتوں کی کارکردگی سےمتعلق کچھ دستاویزات بھجوائی ہیں جن کے مطابق پاکستان پوسٹ کو 12 سال بعد خسارے سے نکالا گیا۔

ادارے نے پچھلے تین سال میں 46 ارب روپے کمائے ،ادارے کی آمدنی میں 60 فیصد اضافہ ہوا تین سال میں این ایچ اے نے 2032 کلومیٹر نئی سڑکیں بنائیں۔”خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 10 بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے۔ اس درجہ بندی میں مراد سعید کو پہلا انعام ملا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں