محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ با لائی علاقوں میں جزوی ابرآلود رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنےکے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اسلام آباد میں موسم سرداورخشک جبکہ شا م / رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔کشمیر میں موسم شدید سرد /جزوی ابرآلودرہے گا۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے ساتھ ہلکی بارش /برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے مطابق کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد/جزوی ابرآلودرہے گا ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ جبکہ صبح کے اوقات میں نارووال،لاہور،ملتان اوربہاولپور میں ہلکی دھند کی توقع۔بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شا م / رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی15، کالام منفی11،استور، اسکردو منفی09، گوپس منفی07، زیارت منفی05، بگروٹ ، مالم جبہ،پاراچنار منفی04،قلات،دیر،راولاکوٹ،سری نگر، اننت ناگ ، شوپیاں، پلوامہ منفی03 اورکوئٹہ میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close